• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت کیخلاف احتجاج

Hyderabad Protest Against Load Shedding And Water Shortage
حیدرآباد کے مکین احتجاجاً سڑکوں پر آ گئے، جنہوں نے حیسکو کے خلاف احتجاج کیا۔حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں لوڈشیڈنگ، پانی کی عدم دستیابی اور لمبے چوڑے بل، عوام کو سڑکوں پر لے آئے ، جنہوں نے کھل کر احتجاج کیا۔

گرمی نے ستایا اور ناجائز بلوں نے دماغ گھمایا تو حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے۔شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے اور پینے کے پانی کی قلت کا شکار پھٹ پڑے۔

دوسری طرف حیسکو ترجمان نے سب نارمل کا اشارہ دیا، کہا کہ شہری علاقوں میں 6اور دیہی علاقوں میں 8گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جن علاقوں میں بجلی چوری ہورہی ہے وہاں 10سے 12گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے۔
تازہ ترین