• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1873 کے کینال کمانڈ ایریا رولز تبدیل کرنے کا فیصلہ


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نہروں کا اضافی پانی استعمال میں لانے کے لیے 1873ء کے قوانین بدل دیے جائیں گے، اضافی نہری پانی لینے کے لیے آن لائن درخواستیں دی جاسکیں گی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں 1873 کے کینال کمانڈ ایریا رولز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نئے رولز کابینہ میں پیش کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے ایجنسی فار بارانی ایریا ڈیولپمنٹ میں بھرتیوں کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کوہ سلیمان میں ’آباد‘ کے دفاتر قائم کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہاں لائیو اسٹاک اور فشریز کو فروغ دیا جائے جبکہ زیتون اور بیریوں سمیت دیگر پھل دار پودے بھی لگائے جائیں۔

تازہ ترین