کراچی (اسٹاف رپورٹر) دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔ منگل کو ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا کہ دو آفیشلز کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سےبنگلہ دیش اور سری لنکا کا میچ ختم کردیا گیا ہے سری لنکا کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لئے کوالی فائی کر لیا ہے۔ بنگلہ دیشی اننگز کے 32 اوورز بعد کوویڈ کی وجہ سے میچ ختم کیا گیا ۔ میچ سے وابستہ تمام افراد کے کوویڈ ٹیسٹ ہوں گے۔