• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کا ’ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر‘ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

آئی سی سی کی جانب سے جاری فہرست میں کوئی پاکستانی کرکٹر اپنی جگہ نہ بنا سکا، فوٹو، فائل
آئی سی سی کی جانب سے جاری فہرست میں کوئی پاکستانی کرکٹر اپنی جگہ نہ بنا سکا، فوٹو، فائل 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری فہرست میں کوئی پاکستانی کرکٹر اپنی جگہ نہ بنا سکا۔

ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی لِسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جوروٹ، بھارت کے روی چندرن ایشون، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن اور سری لنکا کے دیمتھ کرونارتنے شامل ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے رواں برس 15 میچز میں 1 ہزار 708 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 6 سنچریاں شامل ہیں۔

بھارت کے روی چندر ایشون کو اس سال 8 میچز میں 52 وکٹیں لینے اور سنچری کے ساتھ 337 رنز بنانے پر نامزد کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے 5 میچز میں 27 وکٹیں حاصل کیں اور 105 رنز بھی بنائے۔

آئی سی سی کی فہرست میں چوتھے اور آخری کھلاڑی سری لنکا کے بیٹر دیمتھ کرونارتنے ہیں جنہوں نے 7 میچز میں 902 رنز بنائے اور 4 سنچریاں اسکور کیں۔

پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹوں کے ذریعے ہوگا جس میں شائقینِ کرکٹ سال کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کریں گے، ایوارڈز کا اعلان 24 جنوری کو ہو گا۔

تازہ ترین