• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد کورونا ویکسین کی 65 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے انسداد کورونا ویکسین کی مزید 2 کھیپ پاکستان پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق انسداد کورونا ویکسین کی مزید 2 کھیپ پاکستان پہنچ گئیں۔

ترجمان کے مطابق ویکسین کی 65 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ این ڈی ایم اے کی طرف سے خریدی گئی ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم کے مطابق پاکستان پہنچنے والی ویکسین کھیپ میں سائنوویک کی 60 لاکھ اور فائزر کی 5 لاکھ خوراکیں شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق سائنوویک کی مزید 50 لاکھ خوراکیں 30 اور 31 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گی۔

تازہ ترین