کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور حسین وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی یا 2022 یا 2023 میں ہوگی، سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ سیاسی حوالے سے سال 2022 خطرناک ہوگا، بہت سے جلسے جلوس ہونگے، بڑی تبدیلی کا امکان ہے، مارچ سے پہلے نواز شریف وطن واپس نہیں آئینگے، فضل الرحمن کو کے پی میں جتنا حصہ ملنا تھا مل گیا اب انہیں بھی کچھ نہیں ملے گا، اب باری ہماری ہے.منظور وسان نے عمران خان کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا،اب عمران خان کو حکومت نہیں ملے گی ۔