• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے پر اسکیم 33 میں فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اسکیم 33 میں سچل تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں مویشی منڈی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ویلفیئر کے رضاکاروں نے 25 اور 20 سال کی عمر کے دو نوجوانوں کی لاشیں اسپتال منتقل کیں۔

قتل کیے گئے ایک نوجوان کی شناخت ممتاز ولد عبد العزیز کے نام سے ہوئی جس کی عمر 25 سال ہے جبکہ دوسرے 20 سالہ نوجوان کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

ادھر سچل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین