• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال نو پر آتشبازی کی اجازت، پبلک کو انجوائے کرنے دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے سال پر آتش بازی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ ساری دنیا میں ہوتا ہے صرف یہاں نہیں ہو رہا، پبلک کو انجوائے کرنے دیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے شہری کی جانب سے آج رات 12بجے (نیو ایئر نائٹ) کے لیے جاری این او سی واپس لینے کی استدعا کی درخواست پر سماعت کی ۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ تو سعودی عرب میں بھی ہوا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے 31 دسمبر رات کے لیے این او سی جاری کیا ہے، جی ٹی روڈ بھی ساتھ ہے آتشبازی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال پر 30منٹ تک آتشبازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں جس سے ٹریفک کے مسائل ہوتے ہیں، نوجوان ون ویلنگ اور طرح طرح کی حرکتیں شروع کر دیتے ہیں۔

عدالت نے درخواست سے متعلق موقف سننے کے بعد فائر ورک روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی اور کہاکہ پبلک کو انجوائے کرنے دیں۔

تازہ ترین