• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فہیم اشرف
فہیم اشرف

 آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ 2021 پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بہت شاندار رہا،  قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور باہمی سیریز میں عمدہ پرفارم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر بھی قومی کرکٹرز کی پرفارمنسز غیر معمولی رہیں، اب دعا ہے کہ 2022 میں بھی پاکستان ٹیم اور کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی رہے۔

قومی کرکٹر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اونچ نیچ کھیل کا حصہ ہے ، میں 2021 میں قومی ٹیم کا مسلسل حصہ نہ رہا، میری کوشش ہے کہ 2021 میں مجھ سے جو غلطیاں ہو ئی ہیں وہ 2022 میں نہ کروں اور تسلسل کے ساتھ پرفارم کروں اس کے لیے میں خود کو تیار کر رہا ہوں۔

فہیم اشرف نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے میں 2021ء میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیل سکا، میں نے مِس کیا ، لیکن میری نیک خواہشات قومی ٹیم کے ساتھ تھیں ، اور مجھے خوشی ہے کہ پاکستان ٹیم نے اچھا پرفارم کیا، مجھے پاکستان ٹیم اور کھلاڑیوں کو اچھا کھیلتا ہوا دیکھ کر خوشی ہو ئی۔

فہیم اشرف نے کہا کہ میں 2022ء کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں، 2022  میں پاکستان میں بڑی اہم سیریز ہونے جا رہی ہیں، آسٹریلیا ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فینز بھی پرجوش ہیں اور مجھے بھی ان کا شدت سے انتظار ہے، اس کے علاوہ 2022ء میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہو رہا ہے میرا ہدف ہے کہ میں نے اس ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا حصہ بننا ہے، میں ضرور ٹیم میں جگہ بناؤں گا اور اس کے لیے میں محنت کر رہا ہوں۔

تازہ ترین