• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا کا سالِ نو پر کراچی والوں کے لیے خصوصی پیغام

فوٹو، شنیرا اکرم انسٹاگرام
فوٹو، شنیرا اکرم انسٹاگرام 

وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے نئے سال پر کراچی والوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق نئے سال پر سی ویو کراچی والوں کے لیے کھلا رہے گا۔

اس بیان کو شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ 2021 کے اختتام پر اپنا کچرا   2022 کے لیے ساحل پر نہ پھینک جائیے گا۔

خیال رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سالِ نو کا جشن منانے کے موقع پر شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدمِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو گا۔

سالِ نو کے حوالے سے شہر کے ضلع جنوبی میں 2 ہزار 250 پولیس اہلکاروں کی نفری تعینات کی گئی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ زبیر نذیر شیخ کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں سخت سیکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین