• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی نے 2021 کو بدترین سال قرار دے دیا

فوٹو، شرمیلا فاروقی انسٹاگرام
فوٹو، شرمیلا فاروقی انسٹاگرام 

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سال 2021 کو اپنی زندگی کا بدترین سال قرار دے دیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں لکھا کہ ’سال 2021 میری زندگی کا بدترین سال ہے، جلد ختم ہوجائے یہ برس۔‘

خیال رہے کہ رواں برس ماہِ اکتوبر میں شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔

والد کی وفات کے بعد سے شرمیلا فاروقی اکثر و بیشتر اُن کے لیے جذباتی پوسٹس کرتی رہتی ہیں ، اب انہوں نے ممکنہ طور پر اسی وجہ سے سال 2021 کو اپنی زندگی کا بدترین سال قرار دیا ہے۔

تازہ ترین