• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ کے مبینہ اغواء کی کوشش کیس، ملزم ضمانت پر رہا


خیرپور میں  شاہ عبد الطیف یونیورسٹی طالبہ کے مبینہ اغواء کی کوشش کیس میں ملزم ضمانت پر رہا ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صفدر وسان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سول کورٹ میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم صفدر وسان کو 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی طالبہ نے چند روز قبل ملزم پر بس سے اغواء کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا تاہم بعد میں طالبہ نے ملزم کے اپنے والد اور چچا کے ہمراہ گھر آکر معافی مانگنے پر اسے معاف بھی کردیا تھا۔

بعدازاں عدالتی حکم پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا اور دو روزہ جسمانی ریمانڈ لینے کے بعد عدالت میں پیش کیا تو صفدر وسان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

تازہ ترین