• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نوجوان کا قتل، ٹک ٹاک کا رد عمل سامنے آگیا

کراچی میں نوجوان کے قتل کے معاملے پر مقبول سوشل میڈیا ایپ ’ٹک ٹاک‘ کا رد عمل سامنے آگیا۔

کراچی میں ٹک ٹاک بنانے کے لیے فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر ’ٹک ٹاک‘ کمپنی نے کمیونٹی کی حفاظت اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ادارہ کسی بھی خطرناک عمل، نفرت انگیز مواد یا رویے کیلئے عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک پر ایسے مواد کی اجازت نہیں جس میں تشدد کی کارروائیوں کو دکھایا گیا ہو۔ کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کو فوری ہٹا دیا جاتا ہے۔

ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پلیٹ فارم کی حفاظت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔ مقامی قوانین، کمیونٹی گائیڈ لائنز کے مطابق محفوظ مواد تخلیق کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق ڈیجیٹل سیفٹی مہم کے ذریعے صارفین کو کمیونٹی گائیڈلائنز، سیفٹی پالیسیوں اور فیچرز کے بارے میں آگاہ کیا۔ سیفٹی مہم سے مجموعی ڈیجیٹل فلاح و بہبود کو بہتر بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین