کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں اومی کرون وائرس کے 11 کیسز سامنے آنے کے بعد لگنے والا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 31 دسمبر کی رات 12 بجے سے 14 جنوری کی شام تک نافذ العمل رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے گلشن اقبال بلاک 7 میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا ہے، لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کی بنا پر لگایا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گلشن اقبال بلاک7 میں کسی بھی قسم کے اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن گزشتہ روز لگایا گیا تھا۔