• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پنجاب کے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ ان کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی ہے۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نےخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

 میاں اسلم اقبال نے دوست احباب سے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 8 فیصد سے اوپر چلی گئی، 556 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس موذی وباء کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 933 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 933 ہو چکی ہے۔

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور سمیت پنجاب بھر میں اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگا، دیگر ویرینٹ کے کورونا کیسز میں بھی ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

پنجاب بھر میں اومی کرون کے سامنے آنے والے 50 کیسز میں سے 49 کا تعلق لاہور سے ہے۔

سیکریٹری ہیلتھ پنجاب عمران بلوچ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص بہت پیچیدہ ہے، پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے بھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 130 نئے کیسز سامنے آگئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کےمطابق گزشتہ روز لاہور میں کورونا کے 18 ہزار 42 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 114 مثبت رہے۔

صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد ریکارڈ کی گئی، لاہور میں یہ شرح 2 فیصد پر جا پہنچی ہے۔

راولپنڈی میں 4 اور سرگودھا میں 3 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید