• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق

بلوچستان کے ضلع دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن پھنس گئے، دو کان کنوں کو زندہ اور ایک کان کن کی لاش نکال لی گئی، جبکہ کوئلہ کان میں پھنسے ایک کانکن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ ضلع دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن پھنس گئے تھے، 2 کان کنوں کو زندہ اور ایک کان کن کی لاش نکال لی گئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کوئلہ کان میں پھنسے ایک کانکن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کانکن 1200 فٹ نیچے گہرائی میں پھنسا ہوا ہے، ریسکیو آپریشن میں محکمہ معدنیات کے اہلکاروں کے ساتھ مقامی کوئلہ کانوں کے مزدور بھی حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح دکی کے علاقے چمالنگ کی کوئلہ کان میں بھی مٹی کا تودہ گرنے سے دو کانکن غلام قادر اور شادی خان ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ دو کان کن زخمی ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید