حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار سے کراچی میں ملاقات کی ہے۔
یہ بات ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے میڈیا کو بتائی ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملاقات میں کراچی سمیت ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار نے یہ بھی بتایا ہے کہ جہانگیر ترین نے آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔