• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز، 162 اموات

امریکامیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے1 لاکھ 8 ہزار 122 کیسز جبکہ 162 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

امریکی وزیردفاع لائڈ آسٹن کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد وہ پانچ روز کیلئے قرنطینہ میں چلے گئے۔

پینٹاگون چیف کے مطابق لائیڈ آسٹن کی کوروناعلامات معتدل نوعیت کی ہیں۔ لائیڈ آسٹن کا کہنا ہےکہ وہ مکمل ویکسینیٹڈ اور بوسٹر ویکسین لگواچکےہیں جس کی وجہ سےانہیں مرض کی شدت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

دوسری جانب امریکا میں موسم کی خرابی اور کورونا پابندیوں کےباعث ایئرپورٹس پر افراتفری کا عالم ہے۔ گزشتہ روز 2 ہزار 600 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

جبکہ جنوبی کوریا میں اومی کرون ویرینٹ سے پہلی 2 اموات رپورٹ ہوگئیں، بلغاریہ میں اومی کرون ویرینٹ کے پہلے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسرائیل میں اومی کرون کی روک تھام کے لیے 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اور طبی عملے کو کورونا سے بچاؤ کی چوتھی ڈوز کا اعلان کردیاگیا۔

ادھر برطانیہ میں کویتی سفارتخانے نے وہان مقیم اپنے شہریوں کو اومی کرون ویرینٹ کے غیر معمولی پھیلاؤ کے سبب برطانیہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید