• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ڈرون اڑانے کے نئے قواعد یکم جنوری سے نافذ ہوں گے، جس کے بعد کھلی فضا میں 100 گرام یا اس زائد وزن کا ڈرون یا ماڈل ایئرکرافٹ اڑانے والوں کو آن لائن تھیوری ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آن لائن تھیوری ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد فلائر آئی ڈی ملنے پر ڈرون اڑانے کی اجازت ہوگی۔

اس سے پہلے سول ایوی ایشن سے تھیوری ٹیسٹ صرف 250 گرام یا اس زائد وزن والے ڈرونز اڑانے کے لیے پاس کرنا پڑتا تھا، ریگولیٹرز کا خیال ہے کہ نئے قواعد کے نفاذ سے 5 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان جوناتھن نکلسن کا کہنا ہے کرسمس پر ڈرون تحفہ میں ملنا عام ہے، لیکن اسے اڑانے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں، جن کے پاس کیمرے والے 100 گرام سے زائد وزن کے ڈرون ہیں انھیں آپریٹر آئی ڈی لے کر سی اے اے کے ساتھ رجسٹر ہونا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 13 سال سے کمر عمر بچوں کے لیے فلائر آی ڈی لینے کے لیے تھیوری ٹیسٹ دیتے وقت والدین یا سرپرست کی موجودگی ضروری ہوگی جبکہ 12 سال سے کم بچے کو ڈرون اڑانے کے لیے 16 برس کے فرد کی نگرانی درکار ہوگی اور والدین کو بھی فلائر آئی ڈی لینا ہوگی۔

فلائر آی ڈی کے بغیر ڈرون اڑانا خلاف قانون ہوگا، جس پر جرمانے کے ساتھ انھیں بعض صورتوں میں قید کی سزا دی جاسکے گی۔

مفت تھیوری ٹیسٹ میں ڈرون اڑانے کے مقامات اور کیمرے والے ڈرونز سے لوگوں کی پرائیویسی سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید