چین نے صومالی لینڈ کو ملک تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مخالفت کی ہے۔
بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو اسرائیلی اقدام پر گہری تشویش ہے، چین صومالیہ کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین صومالیہ کی تقسیم کی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، صومالی لینڈ کا مسئلہ صومالیہ کا اندرونی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کسی ملک کو دوسرے ممالک کے علیحدگی پسندوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ ہفتے صومالی لینڈ کو سرکاری طور پر تسلیم کیا تھا، جس کے ساتھ ہی اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر سرکاری طور پر تسلیم کر لیا۔
اس موقع پر وزیرِاعظم نیتن یاہو، وزیرِ خارجہ اور صومالی لینڈ کے صدر نے مشترکہ اور باہمی اعلامیہ پر دستخط کیے تھے۔