وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اومی کرون کے مزید 14 کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد وہاں کیسز کی تعداد 114 ہوگئی۔
اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 6 فیصد ہوگئی۔
ادھر پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ہوگئی۔
اگر شہروں کے اعتبار سے بات کی جائے تو ملتان میں 3.2 فیصد، لاہور، پشاور اور حیدر آباد میں 2، 2 فیصد سے زائد ہوگئی۔
ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 4 فیصد ہوگئی جبکہ مزید 630 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی۔