• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لال حویلی کے باہر بچپن میں کتابیں بیچتا تھا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ میں لال حویلی کے باہر بچپن میں کتابیں بیچتا تھا، جب سیاست شروع کی تو کچھ نہیں تھا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے دو تین کام بڑے تاریخی ہیں، مناسب طریقے سے پیش نہیں کرسکے۔

پاک چین تعلقات پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ چین سے تعلقات چو این لائی کے دور سے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ  معیشت کورونا کے باعث شدید بحران کا شکار تھی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آج پاکستان میں سیاست میڈیا کی وجہ سے زندہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید