• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون کیسز میں اضافے نے جھانوی کپور کو بھی پریشان کردیا

بالی ووڈ کے پروڈیوسر بونی کپور اور سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے اومی کرون کیسز میں اضافے کے باعث مالی مشکلات اور ملازمتوں کے مواقع میں کمی پر تشویش کا اظہا کردیا۔

جھانوی کپور ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کی عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران گزشتہ برس فلم ریلیز ہوئی۔

اس حوالے سے جھانوی کا کہنا ہے کہ ان کی 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم روحی ایک مشکل اور غیر یقینی وقت میں تھیٹر پر آئی، جس سے مجھے اپنی خوش قسمتی کا احساس ہوا اور یہ ایک تجربہ تھا کہ معلوم ہو عالمی وبا کے دوران فلم کیسی رہے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات اور ملازمتوں کے مواقع میں کمی پر انھیں تشویش ہے لیکن اس کے باوجود لوگوں نے بڑی تعداد میں سینما جاکر یہ فلم دیکھی جو کہ بڑی حوصلہ افزا بات تھی۔ 

جھانوی نے مزید کہا کہ اس وقت وہ مسٹر اینڈ مسز ماہی، گڈ لک جیری اور ملی جیسی فلمیں کررہی ہیں اور یہ ابھی زیر تکمیل ہیں۔ 

انکا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلموں کے حوالے سے کافی پر جوش ہیں اور امید ہے کہ یہ اچھا رسپانس دیں گی۔

24 سالہ جھانوی اپنے والد اور پروڈیوسر بونی کپور کے اشتراک سے بننے والی فلم ’ملی‘ کے حوالے سے کافی محنت کررہی ہیں، کیونکہ والد کافی ڈسپلن اور سخت پروڈیوسر ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید