• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ کا ٹیزر واقعی لیک ہو گیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

مارول اسٹوڈیوز کی مشہور سیریز ’ایونجرز‘ کے نئے سیکیوئل’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ کا ٹیزر لیک ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مارول اسٹوڈیو فلم ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ کے کئی ٹیزر ریلیز کرے گا، یہ ٹیزرز فلم کے ان تمام کرداروں پر مشتمل ہوں گے جو ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کے اختتام پر ریٹائر ہونے کے باوجود دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر لیک ہونے والے خراب کوالٹی کے ٹیزر میں اسٹیو راجرز موٹر سائیکل سے اتر کر ایک گھر میں داخل ہوتے اور ایک بچے کو پیار کرتے نظر آئے۔

فوٹو کولاج — سوشل میڈیا
فوٹو کولاج — سوشل میڈیا

اس کے علاوہ، ٹیزر میں ایک روبوٹک بازو زخمی ٹونی اسٹارک کا علاج کرتے نظر آیا۔

فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا 

اس ویڈیو کی کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے اس کی تصدیق کرنا مشکل ہے اور کچھ سوشل میڈیا صارفین کو یہ شک ہے کہ لیک ہونے والا فلم کا یہ ٹیزر اے آئی کی مدد سے تیار کردہ اور جعلی بھی ہوسکتا ہے۔

البتہ، متعدد میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مارول اسٹوڈیوز کی جانب سے فلم کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو DMCA اسٹرائیکس بھیجی گئی ہیں یعنی ممکن ہے کہ فلم کا ٹیزر واقعی لیک ہوا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید