پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن تیزی کے باعث نیا ریکارڈ بن گیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
بازار حصص میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1646 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 71 ہزار 960 پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 248 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 804 کی نچلی سطح پر بھی آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 313 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔