وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کسی شواہد اور ثبوت کے بغیر سڈنی حملہ آور کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا گیا۔ فیک نیوز پورے سوشل میڈیا پر پھیلی رہی۔
اسلام آباد میں نیشنل سائبر سیکیورٹی سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سائبر جرائم کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی نیٹ ورکس بے نقاب ہوئے، متعدد فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی رہنماؤں نے بھی سب سے بڑا چیلنج مس انفارمیشن کو قرار دیا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی کو مؤثر بنا رہے ہیں، سائبر حملوں سے بچنے کے لیے آگاہی اور تربیت بہت ضروری ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ ڈیٹا لیکس سے بچنے کے لیے قومی سطح پر سائبر سیکیورٹی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔