پاکستانی شوبز حلقوں میں اس وقت نئی بحث چھڑی ہوئی ہے، سینئر اداکارہ صبا فیصل کے دلہن کی خودمختاری سے متعلق حالیہ بیان پر شدید تنقید کی جارہی ہے، اور اداکارہ جویریہ سعود نے بھی اس پر کھل کر ردِعمل دیا۔
یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں نئی شادی شدہ خواتین کو سسرال میں خاموشی اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ سسرال میں گونگا، بہرا بن کر رہنے سے زندگی بہت اچھی گزرے گی۔
اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور اس قسم کے پیغام پر صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔
جویریہ سعود نے اس بیان پر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے براہِ راست ردِعمل دیتے ہوئے صبا فیصل کا جملہ شیئر کیا اور اس کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کیا۔
انہوں نے لکھا کہ صرف سسرال ہی نہیں بلکہ ہر جگہ اگر آنکھ، کان اور زبان کھلی رکھی جائے تو زندگی سکون سے گزرتی ہے۔