• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی:1 شخص کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی ون کے گھر سے پھندا لگی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 34 سالہ مصباح الدین کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

علاقہ پولیس اس حوالے سے تمام پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید