اسلام آباد(صالح ظافر) برکس کا 18واں دو روزہ سربراہ اجلاس نئی دہلی میں شروع ہونے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے، تاہم تنظیم کے 11 رکن ممالک میں سے اب تک صرف تین سربراہانِ مملکت نے اپنی شرکت کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے منتظمین کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ روسی صدرپوٹن اور ایرانی صدرمسعود پزشکیان ابتدائی تذبذب کے بعد مان گئے ہیں البتہ چینی صدر شی جن پنگ، مصر ی صدر جنرل سیسی، ایتھوپین وزیراعظم ابی احمد اور انڈونیشیا کے صدر نے تاحال شرکت کی حتمی تصدیق نہیں کی۔