• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے 2 مبینہ اجرتی قاتل گرفتار

شاہ لطیف ٹاؤن، کراچی سے گرفتار 2 مبینہ اجرتی قاتل اور ان کے قبضے سے برآمد اسلحہ، موبائل، رقم، موٹر سائیکل
شاہ لطیف ٹاؤن، کراچی سے گرفتار 2 مبینہ اجرتی قاتل اور ان کے قبضے سے برآمد اسلحہ، موبائل، رقم، موٹر سائیکل

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 2 روز قبل سگے بھائیوں سمیت 3 شہریوں پر فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب شاہ لطیف پولیس سے مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار دونوں ملزمان اجرتی قاتل نکلے۔

انہوں نے بتایا کہ 4 جنوری 2022ء کو فائرنگ کے واقعے کا ایک زخمی نوجوان محمد شفیق جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ 2 افراد اب تک زیرِ علاج ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعے کا مقدمہ نمبر 11/2022 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، پولیس نے 4 جنوری کو فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا جسے فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے 4 جنوری کی واردات کیلئے پیسے لینے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان سپاری لے کر قتل کے علاوہ اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

عرفان بہادر نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی گرفتار ملزم شاہ فہد نے قائد آباد میں شہری اعجاز کو دشمنی کی وجہ سے قتل کیا تھا، گرفتار ملزمان کا ساتھی مفرور ہے جس کی گرفتار کیلئے تلاش جاری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرار ملزم کی شناخت سمیت دیگر معلومات حاصل کر لی گئی ہیں، گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید پوچھ گچھ جاری ہے، پولیس ضابطے کی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید