• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق


کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 25 سالہ حماد جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو اس کے رشتے دار نے قتل کیا ہے، ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔

گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق

ادھر سپر ہائی وے پر ڈی ایچ اے کے قریب ایک گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

تازہ ترین