کوئٹہ میں شہریوں نے گیس کے چولہوں کا متبادل ڈھونڈ لیا، گیس پریشر میں کمی کے باعث ہاتھ سے تیار کئے جانے والے چولہوں کا استعمال بڑھ گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے یہ چولہے خرید رہے ہیں جو لکڑیوں سے جلتے ہیں۔
شہریوں کے مطابق ان چولہوں پر کھانا بھی پک سکتا ہے اور اسے بطور ہیٹر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی اور لاہور میں بھی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔