• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 7 گداگروں کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا


کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے پریڈی تھانے کی حدود سے گرفتار 7 گداگروں کو 10، 10 ہزار روپے مچلکے جمع کرواکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پریڈی تھانے کی حدود سے گرفتار 7 گداگروں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے گرفتار تمام گداگروں کو 10، 10 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرواکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مختلف سڑکوں پر گداگری کرتے تھے۔

 ایس ایس پی کی ہدایت پر گداگروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید