• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کی خاتون کیساتھ تصاویر وائرل، صارفین تشویش میں مبتلا

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک نامعلوم خاتون کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر کپتان بابر اعظم کی دو تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں اُن کے ساتھ ایک خاتون موجود ہیں۔

ایک تصویر میں خاتون کپتان بابر اعظم کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں جبکہ اگلی تصویر میں  خاتون کو بابر اعظم کے کوٹ کا بٹن لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے سوالیہ اور حیران کُن تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

رحمان نامی صارف نے کہا کہ ’یہ تصاویر دیکھ کر پاکستانی لڑکیوں کے دل ٹوٹ گئے۔‘

ایک صارف نے کہا کہ ’اب عوام بابر اعظم اور اس خاتون کے پیچھے پڑ جائیں گے۔‘

جہاں کچھ صارفین نے بابر اعظم کا مذاق بنایا تو وہیں زیادہ تر صارفین نے تصاویر کے پیچھے کی اصلی کہانی بیان کی۔

ایک صارف نے بتایا کہ ’یہ خاتون دبئی کی میک اپ آرٹسٹ ہیں، یہ شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں۔‘

صارفین نے بتایا کہ ’یہ بابر اعظم کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور یہ تصاویر بھی اُسی دوران لی گئی تھیں جوکہ خاتون نے اپنے انسٹاگرام پر بھی 6 ہفتے قبل شیئر کی تھیں۔‘


کھیلوں کی خبریں سے مزید