• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے کرکٹر بننے میں اُن کے ماموں نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

گزشتہ روز دُنیا بھر میں’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منایا گیا اور اس موقع پر طالب علموں سمیت اہم شخصیات نے اپنے اساتذہ کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات جاری کیے۔

اس حوالے سے کپتان بابر اعظم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ماموں کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی جوکہ بابر اعظم کے کیرئیر کے آغاز کے دنوں کی ہے۔

بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ماموں جی، میرے کرکٹ کے سفر کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ماموں نے وقت کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ مجھے ایک بہتر کرکٹر بنایا اور مجھے ایسی چیزیں سکھائیں جو ساری زندگی میرے ساتھ رہیں گی۔‘

قومی کرکٹر نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے اساتذہ کا احترام کریں کیونکہ وہ آپ کے مستقبل کا تعین کرتے ہیں۔‘

تازہ ترین