• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہیم اشرف نے بابر اعظم کی کارکردگی خراب ہونے کی وجہ بتادی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سابق کپتان بابر اعظم کی کارکردگی خراب ہونے کی وجہ بتا دی۔

فہیم اشرف نے حالی ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ بابر اعظم کو سوشل میڈیا پر ہونے والی مسلسل تنقید کی وجہ سے لگتا ہے کہ اسے اپنے کھیلنے کے انداز کو بدلنے کی ضرورت ہے اور جب اُنہوں نے اپنا انداز بدلنے کی کوشش کی تو چیزیں ان کے حق میں نہیں گئیں۔

فہیم اشرف نے کہا کہ ہم نے بابر اعظم کی کپتانی میں کوئی بڑا ایونٹ نہیں جیتا لیکن آپ کو کسی کھلاڑی کو اپنا کھیلنے کا انداز تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ مجھے بابر کی طرح کھیلنے کو کہتے ہیں تو یہ غلط ہے تو اسی طرح اگر آپ بابر کو ایک اوور میں 6 چھکے مارنے کا کہیں تو یہ بھی غلط ہے۔

فہیم اشرف نے کہا کہ اگر آپ بابر کو میچ جیتنے کا کہیں گے تو وہ ایسا صرف اپنے طریقے سے کھیلتے ہوئے کرے گا۔

اُنہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ بابر اعظم کو اپنے کھیل کا انداز بدلنے پر مجبور کرنے کے بجائے ان پر بھروسہ کریں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کو پچھلے کچھ عرصے سے اپنے اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا ہے، اُنہوں نے اپنی آخری نصف سنچری 2023ء میں آئرلینڈ کے خلاف بنائی تھی اور اس وقت وہ قومی اسکواڈ سے باہر ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید