• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گووندا نے ڈیبیو فلم ’لو 86‘ کے بعد 70 فلمیں سائن کیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نامور بھارتی اداکار گووندا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم ’لو 86‘ کی کامیابی کے بعد تقریباً 70 فلمیں سائن کی تھیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب گووندا سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں فلمیں سائن کی تھیں تو اداکار نے اس کا ہاں میں جواب دیا۔ 

جب انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ انہوں نے تمام فلمیں کرلی تھیں تو اس پر گووندا کا کہنا تھا کہ 8 سے 10 فلمیں خود ہی بند ہوگئیں، 5 سے 6 فلمیں بندکردی گئیں جبکہ ان میں سے 4 سے 5 فلمیں ایسی تھیں جنہیں وقت کی کمی کی وجہ سے چھوڑنا پڑا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیریئر کے ابتدا میں ان کے پاس اتنی فلمیں ہونے کی وجہ سے وہ ایک ہی دن میں 5 فلموں کی شوٹنگ کرتے تھے۔

 جب ان سے سوال کیا گیا کہ یہ سب وہ کچھ بڑی کامیابی کی وجہ سے کرتے تھے تو اس پر گووندا کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہیں ہے یہ تو بس ہوجاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی کیریئر کے ابتدائی 4 سالوں میں گووندا کی تقریباً 40 سے زائد فلمیں ریلیز ہوئی تھیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید