ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مری سے واپس آنے والے سیاحوں کے محفوظ انخلا کے لئے ہنگامی آپریشن جاری ہے، اسلام آباد پولیس کی گاڑیاں مری سے پیدل آنے والوں کو گھروں تک پہنچا رہی ہیں۔
پولیس افسران و جوان بھارہ کہو کے علاقوں میں شہریوں کی مدد کیلئےموجود ہیں، گاڑیوں کی خرابی کے باعث بے یار و مدد گار افراد کو بحفاظت اسلام آباد لایا جارہا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین، بچے اور بزرگ شہری پہلی ترجیح ہیں، شہری پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
واضح رہے کہ مری میں شدید برف باری اور ٹریفک جام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے 21 اموات ہوگئی ہیں۔
برف باری ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد نے گزشتہ روز مری کا رخ کیا تھا، برف باری کی وجہ سے متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور ہزاروں سیاحوں نے گزشتہ رات سڑکوں پر گزاری۔