• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی برف میں پھنس جائے، انجن چل رہا ہو تو کھڑکی ذرا سی کھول لیں، آئی جی موٹرویز

برف باری میں گاڑی پھنس جائے اور اس میں گیس بھرنے لگے تو نقصان سے کیسے بچا جاسکتا ہے، آئی جی موٹر ویز انعام غنی نے بتادیا۔

آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی نے کہا ہے کہ کاربن مونو آکسائیڈ جلد موت کاسبب بن سکتی ہے، اگر گاڑی برف میں پھنس گئی ہےاور انجن چل رہا ہے تو کھڑکی ہلکی سی کھولیں۔

انعام غنی نے کہا کہ کاربن مونو آکسائیڈ میں بونہیں ہوتی،اس کاپتہ لگانابہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی کےایگزاسٹ سائلنسرپائپ سےبرف صاف کریں۔

قومی خبریں سے مزید