ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود کوئی پاکستانی متاثر نہیں ہوا، سب خیریت سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانیوں سے رابطے میں ہوں۔
پاکستانی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہاں انٹرنیٹ سروس بہت زیادہ متاثر ہے، وزارت خارجہ نے بھی ایڈوائزری جاری کی ہے، تقریباً 300 پاکستانیوں کو لوکیٹ کیا گیا ہے۔
مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستانی شہری سفارتخانے اور قونصلیٹ خانوں سے رابطہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ تہران میں کشیدگی کی صورتحال سب سے زیادہ ہے، ایرانی حکومت نے غیرملکیوں کو تہران چھوڑنے کو کہا ہے، پاکستانی شہری ہر ممکن ذرائع سے انخلا کی کوشش کریں۔