• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ مطلب نہیں تھا ایک وقت میں سب آجائیں، فواد

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ سے ہماری مراد یہ نہیں کہ ایک ہی وقت میں سب لوگ آجائیں، 48 گھنٹوں میں لاکھوں لوگ پہنچ جائیں گے تو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ  ایک ہفتے سے انتظامیہ کہہ رہی تھی کہ گاڑیاں لے کر مری نہ آئیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بولے مری کو کل شام پانچ بجے بند کردیا تھا، کاش جلدی بند کردیتے۔

شیخ رشید نے اعتراف کیا کہ کے پی والا راستہ نہ بند کرنا بھی غلطی تھی،  موسم بہتر ہوتے ہی مری میں ہیلی کاپٹر سے ریسکیو سروس شروع کی جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ دو سے تین فٹ برف باری کی توقع تھی، 7 سے 10 فٹ برف پڑگئی۔

قومی خبریں سے مزید