• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں ہلاکتیں، انتظامیہ کیوں متحرک نہ ہوئی؟


مری میں محکمہ موسمیات کے الرٹ کے باوجود انتظامیہ خاموش رہی۔

رپورٹس کے مطابق شدید برف باری کی پیش گوئی سے متعلق 5 جنوری کو ہی الرٹ جاری کردیا گیا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں گئے۔

محکمہ موسمیات نے 6 اور 7 جنوری کو مری، گلیات، کاغان، سوات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے الرٹ میں سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ملکہ کوہسار مری میں 7 جنوری کی رات کو آنے والے برفانی طوفان نے 22 زندگیاں نگل لیں۔

حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید