• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا پھیلاؤ تیز، شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ غیر ویکسین شدہ افراد جلد ویکسینیشن کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد ویکسین بوسٹر لگوائیں۔

این سی او سی اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں 48 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔

این سی او سی اجلاس کے مطابق 7 کروڑ 15 لاکھ افراد کی مکمل ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے، دسمبر میں 2 کروڑ 15لاکھ افراد کو ویکیسن لگائی گئی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ قلات میں87 فیصد، کراچی ساؤتھ 82 فیصد، اسلام آباد میں 77 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید