• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری پر حکومتی رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کی انوکھی منطق


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے اور مری سے منتخب رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی  نے مری واقعے پر انوکھی منطق پیش کردی، حکومت کی ذمه داری تو قبول کرلی لیکن حکومت کو قصور وار قرار دینے سے انکاری نظر آئے۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ مری واقعہ افسوس ناک ہے، میں وہاں کا منتخب نمائندہ بھی ہوں، ہماری ذمہ داری تھی۔

 صداقت علی عباسی نے کہا کہ مری میں 25 سال بعد اتنی زیادہ برفباری ہوئی، مختلف مقامات پر درخت گرے جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوا۔

 رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ جھیکا گلی اور نتھیا گلی کے درمیان پانچ گاڑیوں میں اموات ہوئیں، مری میں تمام واقعات رات ایک سے صبح 5 بجے کے درمیان ہوئے۔

صداقت عباسی نے کہا کہ مری میں حد سے زیادہ گاڑیوں کو آنے کی اجازت دینا غلط تھا۔

قومی خبریں سے مزید