قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی، جس میں منی بجٹ پر حکومت کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں رہ نماؤں نے فیصلہ کیا کہ حکومت مخالف تحاریک پر وفود کے ہمراہ تفصیلی ملاقات کی جائے گی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت ہٹاؤ، ملک بچاؤ تحریک پر یکساں موقف پر کاربند ہیں۔