وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے غیر سنجیدہ رویے سے معاملات مزید پیچیدہ ہوئے۔
کراچی سے جاری بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خیبر پختونخوا میں ریاستی رٹ کی بحالی ضروری ہے۔ دہشت گردوں کی سہولت کاری ختم کیے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔
وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال کے پیشِ نظر ملک میں امن و امان برقرار رکھنا ناگزیر ہے، بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی جاری رہی تو امن کی بحالی مشکل ہوگی۔