• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ چیزیں ایسی پتہ ہیں جو بتانا نہیں چاہتا: بشیر میمن

ایف آئی اے کے سابق ڈی جی بشیر میمن
ایف آئی اے کے سابق ڈی جی بشیر میمن

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سابق ڈی جی بشیر میمن کا کہنا ہے کہ مجھے کچھ چیزیں ایسی پتہ ہیں جو میں نہیں بتانا چاہتا۔

لاہورکی سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سابق ڈی جی بشیرمیمن نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپ آج سیٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں تو یہ سمجھتے ہیں کہ جو چاہیں گے کر لیں گے، یہ جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں، ابھی ایک منی لانڈرنگ کا کیس لاہور میں چل رہا ہے۔

ایک صحافی نےان سے سوال کیا کہ آپ کہیں شہباز شریف کے کیس کا تو نہیں کہہ رہے؟

بشیر میمن نے جواب دیا کہ آپ لوگ منہ سے بات اگلوا لیتے ہیں، میں شہباز شریف کے کیس کی بات کر رہا ہوں، مجھے دکھ ہوتا ہے، ہم پھر سے پتھر کے دور میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کیس میرے سامنے آیا تھا مجھے بھی کہا گیا تھا، میں نے کہا کہ کیس بنتا نہیں ہے، میں کسی کی بدنامی کا باعث نہیں بننا چاہتا۔

قومی خبریں سے مزید