• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کیس، یاسر شاہ کا بےگناہی ثابت ہونے کے بعد بڑا اعلان

الحمد اللہ انصاف غالب آگیا، یاسر شاہ
الحمد اللہ انصاف غالب آگیا، یاسر شاہ

قومی کرکٹر یاسر شاہ نے مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہی ثابت ہونے کے بعد بدنام کرنے والوں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ یاسر شاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد  اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا۔

اب یاسر شاہ نے بےگناہی ثابت ہونے کے بعد ایک پیغام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ انصاف غالب آگیا۔

انہوں نے کہا کہ مداحوں ، پی سی بی، فیملی کی سپورٹ اور دعاؤں کی بدولت مجھ پر بنایا گیا زیادتی کا مقدمہ خارج ہوگیا ہے، یہ ان سب کے بھروسے کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

یاسر شاہ نے کہا کہ میں پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کرتا ہوں، جو مجھے بدنام کرے گا وہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ صرف ملک سے نفرت کرنے والے ہی اپنے مفاد کی خاطر اتنا گِر سکتے ہیں ۔

اپنے بیان کے آخر میں قومی کرکٹر نے کہا کہ جن لوگوں نے میرا نام خراب کرنے کی کوشش کی ہے اُن کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دیے گئے ہیں۔

متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں،مدعیہ نے بھی یاسر شاہ کانام کیس سے نکالنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 14 سالہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست کی جانب سے جنسی زیادتی اور کرکٹر پر لڑکی کو دھمکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید