لیگ اسپنر یاسر شاہ کے خلاف جنسی زیادتی اور ہراسانی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے یاسر شاہ منظر سے غائب تھے اور انہوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی اور نہ تصدیق۔
گزشتہ دنوں 14 سالہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں یاسر شاہ کے دوست کی جانب سے جنسی زیادتی اور کرکٹر پر لڑکی کو دھمکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔
اسلام آباد میں تھانہ شالیمار پولیس کو قومی کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کو دھمکانے اور دوست کی جانب سے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے میں معاونت کے الزام میں مطلوب ہیں۔
اب گزشتہ دنوں سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پوسٹ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سامنے آئی ہے ۔
انہوں نے شعیب اختر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کے خاندان کے اس بڑے نقصان پر آپ کے ساتھ کھڑا ہوں ، اللہ آپ کی والدہ کو جنت نصیب کرے۔‘