• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سنی لیونی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
سنی لیونی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی اپنے بیٹوں کے ساتھ مالدیپ میں  چھٹیاں گزار رہی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے سفر سے ایک دلکش ویڈیو شیئر کی ہے جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

 40 سالہ اداکارہ نے گزشتہ روز   اپنے انسٹاگرام پر چھٹیاں مناتے   ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں شارک کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس جگہ سے پیار ہوگیا ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں اپنے ہوٹل اور دوسروں کو ٹیگ کرتے ہوئے اسے ’شاہی تجربہ‘ قرار دیا۔

اداکارہ کی ویڈیو کو ایک تک 19 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید